کوئٹہ میں شہری پر تشدد، علاقہ مکینوں کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دار لحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشددکرنے پر علاقہ مکینوں نے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب رہائشیوں نے ایگل فورس کی زیادتی کیخلاف شدیداحتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو روک کر تلاشی لینے کا کہا، جیب سے پیسے نکلنے پر اہلکاروں نے نوجوان اور اس کے بھائی پر تشدد کرکے زخمی کردیا۔

پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کیخلاف علاقہ مکینوں نے سریاب روڈ پر احتجاج کیا اور حکام بالا سے ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment