بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کےعلاقے سری کھن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سری کھن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پیرجان ولد میاں داد کے نام سے ہوگئی ہے ۔
واقعہ سری کھن کے خدا کی بستی میں پیش آیا۔
ہلاکت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔