بلوچستان کے علاقے گوادر اور پنجگور سے 3 افراد جبری طور پرلاپتہ کردیئے گئے جبکہ قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔
سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سےپاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبکہ پنجگور سے بھی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔
پنجگور و گوادر سے لاپتہ کئے گئے تینوں افراد کی شناخت تہ حال نہ ہوسکی ۔
دریں اثناقلات سے ایک شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے ۔
قلات لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علا قے خزینئی کے مین شاہراہ کے قریب سے ایک کھڈے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے لیویز نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش کو شناخت اور سرد خانے میں رکھنے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے۔