بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلیدہ اورآواران میں پاکستانی فوج پر حملہ و4 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری لے لی ہے ۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران،گیشکور میں قابض فوج کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا جس سے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے، بلیدہ میں فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
چار مارچ کو سرمچاروں نے آواران کے علاقے گیشکور،سُونڈم میں دشمن پاکستانی فوج کی8موٹر سائیکلوں اور پیدل گشتی ٹیم پر گھات لگا کر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
چار مارچ رات دس بجکر بیس منٹ پر سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں فوجی چوکی پر اے ون گولوں سے حملہ کیا،گولے چوکی کے اندر جا گرئے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔