بلوچستان: کورونامریضوں کی تعداد 465 ہوگئی،لاک ڈائون میں 5 مئی تک توسیع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 465 ہوگئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانے کے مطابق آج 286 نتائج موصول ہوئے ہیں جن میں سے 253 منفی اور 33 مثبت آئے ہیں۔

ان کے مطابق تمام نئے متاثرین میں یہ مرض مقامی طور پر منتقل ہوا۔

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے بلوچستان میں جاری لاک ڈائون میں مزید 15 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

پیر کی شب جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق اب بلوچستان میں لاک ڈائون پانچ مئی تک نافذ آلعمل رہے گا۔

اس سے قبل لاک ڈائون میں 21 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان نے یہ اعلان کیا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ 28 اپریل تک جاری رہے گا مگر ہیر کی شب رات گئے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے اس میں پانچ مئی تک توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں وائرس کی مقامی منتقلی کے نئے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچستان میں حکام کے مطابق اب تک 465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چھ افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment