تمپ و زہری میں فائرنگ سے 2نوجوان ہلاک

0
161
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تمپ اور زہری میں فائرنگ سے 2نوجوان ہلاک ہوگئے۔

ضلع کی کیچ کے علاقے تمپ کے گائوں گومازی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کفا اسلام نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 10 بجے کے قریب گومازی میں بونڈی کے کھیتوں کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے کفا ولد اسلام سکنہ گومازی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے زہری کے علاقے کہن جھل کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردی۔

ہلاک کئے گئے شخص کی شناخت میر ولد نواب خان بدوزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here