عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاو¿ن میں آہستہ آہستہ کمی لائی جانی چاہیے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے منگل کو کہا ہے کہ اگر لاک ڈاو¿ن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلائو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر تکیشی کاسائی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے اقدامات مثبت ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ لوگ یقیناً ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اپنے معاشروں کو رواں دواں رکھنے کے لیے زندگی کے نئے انداز اپنانے کے لیے تیار ہوں گے۔
آن لائن پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کو اپنانا ہی نیا قاعدہ ہو گا۔