بلوچ گوریلہ شہید میجر ملابہرام پرکتاب جلد شائع ہوگی

0
428

بلوچستان کی تحریک آزادی کے ایک اہم گوریلہ کردار شہید میجر ملابہرام پرڈاکٹر جلال بلوچ کی نئی کتاب”بہرام درویش” بہت جلد سنگر پبلی کیشنز کی جانب سے شائع کیا جائے گا۔

کتاب میں شہید میجر محمدکریم عرف ملا بہرام کے کردار پہ تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

ملا بہرام بلوچ جہد آزادی کا ایک سرخیل تھا، جو 15 سال تک بلوچ وطن کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہااور آخر کار گزشتہ دنوں قابض کے ڈرون حملے میں مزبند کے پہاڑی سلسلے میں وطن کے سات جانبازوں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

ان کی شہادت تحریک کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے ۔

اس کتاب کے ذریعے ملا بہرام کے آدرش تحریک آزادی سے جڑے افراد کی رہنمائی کریں گے اور اس کے عمل و کردار، نظریہ و فکر کی بدولت کارواں کو مزید توانائی ملے گی۔

کتاب میں ملابہرام کے کردار کے مختلف جہتوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں اس کی زندگی وشخصیت ، جدوجہد ،ماہرانہ جنگی خصوصیات ، سیاست،راج دوستی ، کتاب پروری اور دیگر جہتیں پر مضامین شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here