ضلع آواران : پاکستانی فوج نے جنگلات کو نذر آتش کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شورش زدہ ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں پاکستانی فوج نے مرہ نامی جنگلات کو نذر آتش کردیا۔

جنگل کو نذر آتش کرنے سے گردونواح میں واقع لوگوں کی زرعی زمینیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔

مذکورہ جنگلات نہ صرف علاقے کے لوگوں کے گھروں کے چولہوں کی ایندھن کا ایک بڑاذریعہ تھا بلکہ چرند پرندوں کابڑامسکن تھاجو جل کر خاکستر ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج گھنے جنگلات کوبلوچ آزادی پسند مسلح افرادکیلئے ڈھال سمجھتے ہیں اوران کا ماننا ہے کہ آزادی

پسند ان گھنے جنگلات میں اپنی تہیں روپوش کرکے فورسز پر حملہ کرتے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment