پاکستان کی درجہ بندی 3 دہائیوں کی بدترین سطح پرآگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ دو درجے کم کرکے سی اے اے 3 کردی جو تین دہائیوں میں بدترین تنزلی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کے لیے مذاکرات کے دوران موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے 3 کردی ہے، جس کی وجہ ڈیفالٹ کے حوالے سے بڑھتے مخصوص خطرات ہیں۔

موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط پاکستان کو کی فوری ضروریات کے لیے مددگار ہو سکتی ہے لیکن خبردار کیا کہ کمزور گورننس اور سماجی خطرات سے اہم پالیسیوں کی عمل درآمد کے لیے پاکستان کی صلاحیت کمزور پڑے گی، جو فنانسنگ کے لیے بڑی رقم یقینی بنائے گی۔

موڈیز نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے درکار فنڈز کا حجم آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام سے زیادہ ہے جو جون 2023 میں ختم ہوجائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment