بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک بیان میں خاران میں سیندک منصوبے کے ٹرالروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ آج بمورخہ 24 فروری کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں گواش سی پیک روڈ پر پولیس تھانے کے قریب سیندک پروجیکٹ کے تین ٹرالروں پر گھات لگا کر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں پنجاب کے علاقے میانوالی سے تعلق رکھنے والے سیندک منصوبے کے دو کارندے ہلاک و زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ قابض ریاست نے 6 سال قبل خاران میں چائینہ پاکستان اکنامک کاریڈور سے منسلک روٹ کو تفتان ہائی وے سے لنک کرنے پر کام شروع کیا، جہاں سے آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں ٹرالرز وسائل نکالنے والی مشینری لے کر سیندک جاتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ایسے منصوبوں پر مستقبل میں ہمارے حملے جاری رہیں گے۔