آواران سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ آواران کی تحصیل جھاؤ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت امید ولد عبدین کے نام سے ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق امید عبدین جھل جھاؤ کے علاقے الہی بخش گوٹھ کے رہائشی ہیں جس کو گذشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پیشی کے بہانے اپنے کیمپ بلایا۔اور اس کے بعداس کا کوئی خبر نہیں ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سے قبل مذکورہ شخص کو فورسز نے کئی دنوں تک ٹارچر کے بعد نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا تھااورکل سے ایک بار پھر لاپتہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment