مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،دکی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دکی سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے ۔

مستونگ کے علاقے دشت پنگو کلی پرکانی میں حاجی میاں خان پرکانی نامی شخص کو صبح سویرے فجر کے نماز کی وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےہلاک کر دیا ۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

جبکہ دکی سے کلی کاروٹی کے علاقے سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

جس کی شناخت ساز الدین بابر کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ساز الدین بابرکو گذشتہ روز لاپتہ کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساز الدین کو تین گولیاں ماری گئی ہیں ۔

لاش سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment