بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سنگے قلات گوارگو میں ایک زمباد گاڑی حادثے کا شکارہوگئی جس سے2 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔
اس بات کی تصدیق پنجگور پریس کلب اور لیویز حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔
حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت عبدالباسط ولد عید محمد اور مراد علی ولد علی بخش ساکنان عبداللہ بازار کلیری پروم کے ناموں سے ہوگئی۔
نعشوں کو لیویز کی نگرانی میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تیل سے لوڈ زمیاد گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور ڈرائیور وکلینر جھلس کرہلاک ہوگئے۔