پاکستانی مقبوضہ کشمیر: خاتون پر تشددکو رپورٹ کرنے پر صحافی کو دھمکیاں

0
199

پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں ایک خاتون پر بہیمانہ تشدد کواجاگر کرنے پر صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز باغ کے گائوں کوٹیٹرہ مست خان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو اسکے چھوٹے بھائی کے سامنے چند لڑکوں نے موٹر سائیکل سے پیچھا کر کے چھیڑااور اسے شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

واقعہ کی ایف آئی آردرج کرنے کے بجائے پولیس نے یہ کہہ کر کیس بند کر دیا کہ اسے حادثہ سمجھیں ورنہ صاحب لوگ ناراض ہونگے۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کا تعلق اسٹیبلشمنٹ اورپاکستان تحریک انصاف کے بااثرافرادسے ہے ۔

خاتون پر تشدد کے واقعہ کو رپورٹ کرنے پر باغ پریس کلب کے سیکرٹری مالیات صحافی اعجاز مغل کو اب نامعلوم افراد کی جانب سے نگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہناہے کہ کشمیری ایک غلام قوم ہے جس کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوپاتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here