عبدالرحمن کھیتران کراچی سے گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بارکھان میں خان محمد مری کے اہلیہ اور دو بیٹوں کے قتل میں ملوث بلوچستان حکومت کے کٹھ پتلی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان کیتھران کوکراچی کے یوسف گوٹھ سے کرائم برانچ نے گرفتارکرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحمن کھیتران کو گرفتاری کے بعد بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔

واضع رہے کہ 2019سے عبدلارحمان کیتھران کے نجی جیل میں خان محمد مری کے اہلیہ گرانازاپنے سات بچوں کے ساتھ قید تھے ۔جنہیں گذشتہ روز ان کے دو بڑے بیٹوں کے ساتھ قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینک دی گئیں۔

واقعہ کیخلاف پورا بلوچستان سراپا حتجاج ہے اور قتل کئے گئے گراناز اور ان کے دونوں بیٹوں کی لاشوں کے ساتھ لواحقین اور علاقہ مکین کوئٹہ میں ریڈ زون میں آج دوسرے روز انصاف کیلئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment