بلوچستان کے بارکھان میں بہیمانہ طور پرقتل کئے گئے خاتون سمیت تین افراد کےلاشوں ساتھ دارلحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
کوئٹہ کے جی پی اوچوک پر بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے کا میتوں کے ساتھ دھرنا جاری ہے ۔
دھرنے میں شریک آل پاکستان مری اتحاد کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عبدالرحمان کھیتران پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعےکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور نجی قید میں موجود دیگر 5 بچوں کو بازیاب کیا جائے۔
جہانگیر خان مری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعے کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مری اتحاد کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی وہ بارکھان واقعے کا
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔