بلوچوں کوپاکستان کی ڈیپ اسٹیٹ سے انصاف کی امید نہیں، ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ” ٹوئٹر” پر اپنے تین سلسلہ وار ٹویٹس میں پاکستان کی عدلیہ ، پارلیمنٹ اورمیڈیا کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پاکستانی فوج کے ساتھ بلوچ قوم کیخلاف ایک ہی صفحہ پر قرار دیا ہے ۔

بلوچ رہنما نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے خلاف پارلیمنٹ، عدلیہ، ایگزیکٹو، میڈیا اور فوج ایک صفحہ پر ہیں۔ بلوچوں کو کبھی بھی پاکستان کی deep state سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1627386243888648195

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچ پارلیمانی گروپ غیر پیداواری اور رد انقلابی جماعتیں ہیں، کیونکہ انہوں نے ریاست کی بربریت کو جائز قرار دیا ہے۔ وہ جو کر رہے ہیں اس کی توقع پہلے دن سے تھی۔ ریاستی ادارے وہی مظالم کر رہے ہیں جو بنگلہ دیش میں ہوئے تھے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ ہم کبھی بھی انصاف کی بھیک نہیں مانگتے لیکن عالمی برادری کو محکوم قوموں کے تحفظ میں اپنے کردار کا احساس ہونا چاہیے۔ پاکستان اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment