کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا خاتون خود کش بمبار گرفتار کرنیکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان نے کوئٹہ سے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایک خاتون کو حراست میں لیکر خودکش جیکٹ برآمد کر نے کا دعویٰ کیاہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ شہر میں سیٹلائیٹ ٹاون لیڈیز پارک کے قریب ایک کارروائی میں مبینہ خودکش خاتون گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور چار کلو گرام دھماکا خیز موادبرآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے ابھی تک خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے لیکن گذشتہ رات بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز وانٹیلی جنس اداروں نے ماہل نامی ایک بلوچ خاتون کو بچوں سمیت حراست میں لے کر جبری طور پرکردیا ہے۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو گذشتہ رات گیارہ بجے کے وقت فورسز نے سیٹلائیٹ ٹاؤن نزد بلوچستان یونیورسٹی سے حراست میں لیکر لاپتہ کیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حراست میں لینے کے وقت فورسز نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

اب خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ سی ٹی ڈی جس خودکش خاتون بمبار کی گرفتاری کا ڈھونگ رچارہی ہے دراصل وہ ماہل بلوچ ہیں جو شہید ندیم بلوچ کی بیوہ بتائی جاتی ہیں ۔

ماہل بلوچ کی گرفتاری وجبری گمشدگی کی تصدیق بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکرٹری جنرل دلمراد بلوچ نے کردی ہے ۔

دلمراد بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹوئٹر” پراپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کوئٹہ سے شہید ندیم کی بیوہ ماہل بلوچ کو بچوں سمیت پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا جہاں رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچوں کو صبح رہا کردیا مگر ماہل بلوچ ابھی تک فوج کے حراست میں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment