پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک اوربلوچ خاتون جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک اور خاتون کو بچوں سمیت حراست میں لے کر جبری طور پرکردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے خاتون کی شناخت ماہل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس واقعہ کی تصدیق بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکرٹری جنرل دلمراد بلوچ نے کردی ہے ۔

دلمراد بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹوئٹر” پراپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کوئٹہ سے شہید ندیم کی بیوہ ماہل بلوچ کو بچوں سمیت پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا جہاں رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچوں کو صبح رہا کردیا مگر ماہل بلوچ ابھی تک فوج کے حراست میں ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون بلوچستان میں سرگرم انسان حقوق کارکن اور ایچ آر سی بی کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کی بہو ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کو گذشتہ رات گیارہ بجے کے وقت فورسز نے سیٹلائیٹ ٹاؤن نزد بلوچستان یونیورسٹی سے حراست میں لیکر لاپتہ کیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حراست میں لینے کے وقت فورسز نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment