نصیر آباد میں3 افرادہلاک ،اوستہ محمد سے لاش برآمد،پنجگور سے ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں،اوستہ محمداورپنجگور میں چار مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں ایک عورت مسماۃ(ب) اور اس کے مبینہ آشنا شہزاد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا ۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیئے۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے ۔

دریں اثنا نصیر آباد منجھوشوری میں جمال خان نامی شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگئے ۔

جبکہ اوستہ محمد کے علاقے خانپور شاخ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

گزشتہ روز خانپور شاخ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

لاش کی شناخت صوبن سکنہ اوستہ محمد کے نام سے کی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے تسپ میں پاکستانی سیکورٹی فورسزنے ایک شخص کو اغوا کرکے لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت سنجر والے وزیر احمد نام سے ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سنجر بلوچ تسپ میں ایک حجام کی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم گاڑی سوار آئے، انہیں گن پوائنٹ پر اپنے گاڑی میں سوار کر کے لے گئے گئے۔

تا حال ان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment