بلوچستان کے علاقے بولان اور پنجگور میں روڈحادثہ و فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2خواتین ہلاک ہوگئیں۔
بولان میںمچھ شاہراہ پر موٹر سائیکل سے گر کر خاتون مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے نیچے آ گئی۔
موٹر سائیکل سوار کے پیچھے بیٹھی خاتون توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سڑک پر گر گئی جسے تیز رفتارگاڑی نے کچل کر ہلاک کر دیا ۔
واقع کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
لاش سول ہسپتال مچھ منتقل کر دی گئی ۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے سیدان پروم کراس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔
ہلاک ہونے والی خاتون کاتعلق دزپروم سے بتائی جاتی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔