وندر، خضدار،سبی وچھتر میں مختلف حادثات وواقعات سے 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے وندر، خضدار،سبی اورچھتر میں مختلف حادثات و واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔

وندر میں علی الصبح رانا بھٹ کے قریب مین ایکو شاہراہ پر شدید دھند کے باعث کار اور کوچ کے مابین تصادم کے باعث کار میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کار میں سوار 9 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر وندر پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینس میں ریسکیو سینٹر منتقل کرنے کے بعد حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے تین افراد کو مزید علاج و معالجے کے لیے کراچی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ۔

جبکہ وندر پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردیا۔

خضدار میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بلدیہ روڈ غلامانی چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارنے موقع پر دم توڑدیا۔

ہلاک نوجوان کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہوگئی۔

لاش کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سبی کے علاقے بکھڑا شکر خان میں دوگروہوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کلہاڑی اور ڈنڈوں کی اس تصادم کے نتیجے میں غلام حیدر رند نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جبکہ دھنی بخش ولد محمد انور نامی شخص زخمی ہوگیا۔

دریں اثنانصیرآبادکے علاقے چھترمیںتھانہ فلیجی کی حدود میں ایک باپ نے کم سن بچی کوگولیوں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ بچی کم عمرتھی اور اس نے زبردستی شادی سے انکار کیاتھا جس پر باپ نے بچی کو ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment