تربت: لاپتہ رشیدہ وانکے شوہر کی بازیابی کیلئے طلباطالبات کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع کے مرکزی شہرتربت میں آج تربت یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کےشکار بلوچ خاتون رشیدہ زہری اور انکی شوہر رحیم زہری کی جبری بازیابی کیلئے ریلی نکالی اور احتجاج کیا ۔

مظاہرین نے لاپتہ رحیم زہری اور انکی بیوی کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں نے 3 فروری کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں گشکوری ٹاؤن ناشناس قالونی سے رحیم زہری ولد چاکر خان زہری کو انکے ایک سالہ بیٹی دعا زہری، چارسالہ بیٹا یحیٰ زہری، بیوی رشیدہ زہری اور والدہ بس خاتون کو مارائے عدالت گرفتار کرکے انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں رکھا۔بعد ازاںبس خاتون اور انکے نواسوں کو رہا گیا جبکہ رشیدہ زہری اور رحیم زہری تاحال ریاستی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

بلوچ خاتون رشیدہ زہری اور ان کے شوہر رحیم زہری کی بازیابی کیلئے آج بروزمنگل 14فروری کووائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادسے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment