بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران بند مراد ہائی اسکول کی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم فیروز ولد مہر اللہ میروانی کی نعش بر آمد ہوئی ہے ۔
پولیس نے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل شام کے وقت گھر سے نکلنے کے بعد طالب علم لاپتہ ہوگیا تھا۔
ساکران پولیس کے مطابق طالب علم حب ندی کے دوسری پار ہمدرد یونیورسٹی کے قریب گائوں جو کہ منگھور پیر کراچی کی حدود واقع ہے سے غائب ہوا تھا ۔
پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔