وی بی ایم پی کا رحیم زہری و انکی اہلیہ کی گمشدگی کیخلاف احتجاج کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وی بی ایم پی نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار رحیم زہری اور ان کی اہلیہ کیلئے کل بروز14فروری کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 فروری کو لاپتہ محمد رحیم زہری اور ان کی اہلیہ کی جبری گمشدگی کیخلاف تنظیم کے زیر اہتمام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اہل کوئٹہ احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے بلوچ خاتون اور اسکے شوہر کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

وی بی ایم پی نے بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ، بی ایس او پجار، بی ایس او، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، بلوچستان ہائی کورٹ بار، کوئٹہ بار، بلوچستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

سیاسی پارٹیوں، طلباءتنظیموں اور وکلاءبرادری کے رہنماؤں نے احتجاج میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

Share This Article
Leave a Comment