بلوچستان کے علاقے پنجگور اور تربت کے درمیان پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کونامعلوم افراد نے نذر آتش کر دیا۔
ریپیٹر اسٹیشن کو کونذرآتش کرنے کے بعد پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن اور یوفون موبائل فون کمپنی کی نیٹ ورک منقطع ہوگئے۔
واقعہ چار دن قبل پیش آیا لیکن تاحال نیٹ ورک بحال نہ ہو سکا۔
پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر اپٹیک سسٹم سے منسلک نہیں ہے ۔
پنجگور میں مختلف فونز کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگوں کا انحصار صرف پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن نذر آتش کر نے کے بعد نیٹ ورک اور نیٹ سروس منقطع ہوگیا ہے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔
پی ٹی سی ایل کے حکام کے مطابق ریپیٹر اسٹیشن کی مرمت میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔
پنجگور کے لوگ اس جدید دور میں بھی نیٹ سروس سے محروم ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کا سسٹم بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔