بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور خاران میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگور میں پاکستانی فورسز نے ایک نے نوجوان کو جبراً لاپتہ کردیا۔
ڈیرہ مراد جمالی میں سیشن کورٹ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوافراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے سیشن کورٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو راہگیر ایوب عمرانی، کریم بخش گورشانی شدید زخمی جبکہ عبدالستار سرپرہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کولاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے۔
مزید تفتیش پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب جبکہ خاران کے علاقے لجے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد جان ولد حسن خان نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والاریاستی کارندہ تھا۔
پولیس نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے مزیدکارروائی شروع کر دی ہے۔
پنجگور کے علاقے خداباداں مواچھ بازار میں سرف گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے شعیب والد ایوب کو اغواء کرلیا ۔
دریں اثناپنجگورکے علاقے خدابادان کے مو چ چوک میں فورسز وخفیہ اداروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت شعیب ولد ایوب ساکن خدابادان کے نام سے ہوگئی ہے۔