ترکیہ و شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8000 تک پہنچ گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اب تک ترکی میں 5894 جبکہ شام میں 1932 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی اور شام سے سامنے آنے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے اب تک 7200 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ترکی میں اب تک 5400 جبکہ شام میں 1800 سے زیادہ افراد زلزلے کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6000 سے بڑھ گئی ہے۔

صرف ترکی میں مرنے والوں کی تعداد 4500 ہو چکی ہے جبکہ شام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1800 سے بڑھ چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازوں سے علم ہوتا ہے ہے ترکی اور شام میں آنے والے دو زلزلوں سے 23 ملین یا اس سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے کئی ہسپتالوں کی بجلی تک منقطع ہوئی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک سارا ملبہ صاف نہیں کیا جاتا اس وقت تک آپ یہ نہیں بتا سکتے کہ اس زلزے سے کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کے مدد ریلیف اور ریسکیو کی ضرورت ہے اور ان لوگوں کو بھی امداد کی ضرورت ہے جن کے اس زلزلے میں پیارے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو ذہنی تھراپی کی ضرورت بھی ہے ورنہ یہ طویل عرصے تک مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ہیرس کہتی ہیں کہ شام میں ان علاقوں تک رسائی جہاں مختلف مخالف گروہوں کا کنٹرول ہے عالمی ادارہ صحت کی ترجیح اول ہے۔

Share This Article
Leave a Comment