شام میں زلزلے کے بعد جیل سے داعش کے 20 قیدی فرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شام میں زلزلے کے بعد جیل سے داعش کے 20 قیدی فرار ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پیر کو جب شام اور ترکیہ میں زلزلہ آیا تو عین اسی وقت شام کے شمال مغرب میں واقع جیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی۔

خبر میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ20 قیدی فرار ہو گئے ہیں جن کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔

شام کی جس جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ پیش آیا ہے، یہ ترکیہ کی سرحد کے قریب راجو نامی علاقے میں واقع ہے اور اس کا انتظام ملٹری پولیس کے پاس ہے۔

اس جیل میں لگ بھگ دو ہزار قیدیوں کو رکھا گیا تھا جن میں سے 1300 قیدیوں کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق داعش سے ہے۔

اس جیل میں کرد فورسز کے جنگجوؤں کو بھی قید میں رکھا گیا ہے۔

راجو جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے راجو کا علاقہ بھی متاثر ہوا ہے۔ جس وقت یہاں زلزلہ آیا جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کئی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment