تگران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
155

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پانچ فروری کی رات زامران کے علاقے تگران، کلگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کیمپ کو شدید نقصان پہنچا۔ سرمچاروں سے شکست کے بعد دشمن فوج نے گردونواح کے علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراساں کیا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء کو ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here