ترکیہ اور شام 7.8 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز

0
161
فوٹو: ای پی اے

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

تازہ ترین اطالعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

امریکی جیولاجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 17 منٹ پر 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی غازی انتیپ شہر کے قریب 17.9 کلو میٹر ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حلب، حما، لطاکیہ اور طرطوس کے شہروں سمیت حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے کم از کم 239 افراد ہلاک اور لگ بھگ 648 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 147 افراد ہلاک اور 340 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے مقامی حکام نے بتایا ترکی میں تاحال 284 اموات اور 500 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترکیہ کے ریڈ کراس کے مطابق انہیں بڑے پیمانے پر عمارتوں کے انہدام کی اطلاعات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here