چلی میں ہیٹ ویو سے جنگلات میں آتشزدگی،23 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چلی میں ہیٹ ویو سے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 23 افراد ہلاک اور 979 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق چلی کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 23 افراد ہلاک اور 979 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی آگ نے حکومت کو دیگر علاقوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

چلی میں موسم گرما کی شدید لہر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے جس میں اب تک کم از کم 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق جنگلات میں پھیلنے والی آگ سے اب تک ایک ہزار 100 سے زائد افراد نے محفوظ علاقوں میں پناہ لی ہے جبکہ 979 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے احکامات اروکنیا کے جنوبی علاقے تک ہیں۔

چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کرولینا توہا نے کہا کہ موسمی صورتحال نے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیدا کردی ہیں اور ہنگامی صورتحال بہت خرات ہوتی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment