بلوچستان کے سا حلی ضلع و سی پیک حب گوادر کے علاقے جیوانی میں کوپاکستان کوسٹ گارڈ پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والے ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا، ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں دران کے مقام پر گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر بلوچ سرمچاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔
تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گوسٹ گارڈ کے 5 زخمی اہلکاروں میں سے ایک اور اہلکار آج مغرب کے وقت زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جبکہ باقی اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔