پاکستان میں وکی پیڈیا کوبلاک کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیاہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام نے تصدیق بھی کی ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

لیکن پی ٹی اے کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وکی پیڈیا میں کس نوعیت کی توہین آمیز موادہے۔

حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔

وکی پیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور ناہی وکی پیڈیا کے حکام پی ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں دو سال تک یوٹیوب کو بلاک کیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment