وندر: کوسٹ گارڈ کے ناروارویے کیخلاف ٹرانسپورٹرزکااحتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے وندر میں آل کوئٹہ کراچی کوچز یونیننے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک کے خلاف پرامن احتجاج شروع کردیا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق ان کی جانب پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ تمام دفاتر کو تالا لگا کر بسوں کو کوسٹ کارڈ کے سامنے احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں، گزشتہ کئی ماہ سے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے بلوچستان کے عوام کا زریعہ معاش ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں مگر سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج سے غیر معینہ مدت کیلئے پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ریلیف نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ شنوائی نہیں ہوا تو گاڑیوں کو کوسٹ گارڈ ہیڈ آفس میں کھڑی کرکے چابیاں ان کے حوالے کرینگے۔

Share This Article
Leave a Comment