ریکوڈک منصوبے پربلوچستان حکومت کو 3ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت کو نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت تین ملین ڈالرکی ادائیگی کی گئی ہے۔

ریکوڈک پاکستان کیکنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری معدنیات کو 3 ملین ڈالرکا چیک دیا۔

گزشتہ ماہ پاکستان حکومت کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دی تھی۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائرکی مدت 40 سال ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیاتھاکہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی، کمرشل پیداوار شروع ہونے پر بلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔

Share This Article
Leave a Comment