ایرانی وپاکستانی فورسزکی فائرنگ سے بلوچستان کانوجوان ہلاک،2زخمی

0
195

بلوچستان ایران کے ضلع کیچ و ضلع پنجگور کے بارڈر پر ایرانی و پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے بلیدہ کا رہائشی ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

کہا جارہا ہے کہ ضلع کیچ سے منسلک ایران بارڈر پر ایرانی فورسز نے تیل کے کاروبار کرنے والے چھوٹے گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تحصیل بلیدہ گلی کا رہائشی عبید شیر ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے سب تحصیل پروم میں پاکستانیفورسز کی فائرنگ سے تیل کے کاروباری دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ساختہ دوہزاری گاڈی جیرک بارڈر سے ایرانی تیل لوڈ کرکے پنجگور شہر کی طرف آ رہا تھا کہ پاکستانی فورسز نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔

نہ روکنے پر انہوں نے گاڈی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جاسم ولدنعمت۔شاہد ولدصادق ساکناں شاہوکہن پنجگور زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here