گلگت بلتستان میں محکمہ برقیات وفوج کیخلاف عوام سراپا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستا ن کے زیر قبضہ گلگت بلتستان میں محکمہ برقیات کے خلاف عوامی احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ہفتہ کے روز احتجاج ہوا اور آج اتوار کو بھی احتجاج و ریلی نکالی گئی۔

ہفتہ کے روزمحکمہ برقیات کی بدمعاشی کے خلاف کھرمنگ خاص یورنگوت سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ اتوار کے روزعوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کا مادھو پور چوک شاہراہ کرگل پر محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ محکمہ برقیات والوں نے ایک غریب کے میٹر تین دفعہ زبردستی تبدیل کیا تھا جس شخص سے میٹر زبردستی تبدیل کیا تھا وہ احتجاج میں تینوں میٹر لے کر آیا تھا۔

مقررین نے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ہم سخت فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ریلی میں ریاستی فوج کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment