بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بلوچ طلبا تنظیم بی ایس او کی جانب سے نوشکی میں منشیات فروشی اور لینڈ مافیا کے خلاف احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ریلی کے دروان طلبا نے نعرہ بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ، سی اے سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی، سنی علما کونسل کے حافظ قاسم فاروقی، بی ایس او نوشکی کے صدر آغا عاطف شاہ بی این پی کے ضلعی ترجمان میر صاحب خان مینگل، ضلعی رہنما و کونسلر میر پسند خان ماندائی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں منشیات، چوری ڈکیتی اور لینڈ مافیا کا خاتمہ کیا جائے،مرحوم سمیع بلوچ جنہوں نے اپنے زندگی میں منشیات کے خلاف جو مشن اٹھایا تھا نوجوانوں اور طلبا کو انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ منشیات کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، جبکہ لینڈ مافیا قبائل کے زمینوں پر قبضہ ہورہے ہیں، انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کریں۔ کیونکہ اراضیات پر طاقت کے زور پر قبضہ کیا جارہا ہے اراضیات پر لینڈ مافیا کا قبضہ گیریت ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم سمیع بلوچ منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے پرجاں بحق کیا گیا، نوشکی سے منشیات کی لعنت کو جڑھ سے ختم کردے گی۔