اسرائیل میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ،7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمعہ کے روز اسرائیل کے زیر کنٹرول مشرقی یروشلم کی ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوئے ہیں، جب کہ مسلح حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کی شام تقریباً 8:30 بجے، ایک دہشت گرد یروشلم میں نیو یاکوف بلیوارڈ میں واقع ایک سینیگاگ (یہودی عبادت گاہ) پہنچا اور اس نے وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، یہ حملہ مغربی کنارے کے ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے ایک روز بعد ہوا ہے، جس میں نو فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور دہشت گرد پرقابو پانے کے لیے اس پر فائرنگ کی اور صورت حال پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment