بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے ایک اور لاش برآمد ہوگئی ہے۔
55سالہ معمر شخص کی لاش برشنا ہوٹل کے قریب تھڑے پر پڑی ہوئی ملی۔
لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔
لاش کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔
واضع رہے کہ آج حب شہر سے برساتی نالے میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے تھی جس کی شناخت 53سالہ محمد بخش ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے جو ریٹائرڈ DSPمحمد رمضا ن بروہی (مرحوم) کا بیٹا تھا۔