بلوچستان کے علاقے بسیمہ اورحب سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
گذشتہ روزبسیمہ کے پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔
لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جسے ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔
دوسری جانبحب میں شہر ی آبادی کے وسط سے گزرنے والے برساتی نالے سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح ایک اطلاع ملنے پر حب شہری آبادی وسط اور امیر آباد کے قریب سے گزرنے والے برساتی نالہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کیاگیا۔
ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت 53سالہ محمد بخش ولد محمد رمضان (مرحوم) سابق DSPحب ساکن امیرآباد کے نام و پتہ سے شناخت کی گئی۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز 28 دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش کوئٹہ کے مشرقی بھائی پاس کے پہاڑی علاقہ سے بر آمد کی گئی ہے۔
جس کی شناخت سارنگ مری ولد محمد سلطان مری کے نام سے ہوگئی تھی۔