سینیٹرمشتاق احمد کا خان محمد مری کے بیوی بچوں کو بازیاب کرانیکا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے ایوان سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی نجی جیل میں قید شہری خان محمد مری کے بیوی بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ دُکی کے علاقے میں خان محمد مری کے بیوی بچے نجی جیل میں قیدہیں، انہیں بازیاب کروا کر معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ غریب آدمی کی آواز بنے اور ظلم ختم ہونا چاہیے، بلوچستان میں وسائل پر ظلم ہو رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment