بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ ، منگچراور حب میں فائرنگ اورحب روڈ حادثے میں پاکستان ایئرپورٹس سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) اہلکار سمیت سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچی شامل ہے۔
کو ئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار ہلاک ہوگیا۔
واقعہ سمنگلی روڈپرپیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس ایف اہلکار کوہلاک کر دیا۔
زرائع کے مطابق ہلاک اہلکار کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ہلاک اہلکار کی شناخت مجاہد علی راشد کے نام سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح کی ڈیوٹی کے لئے ٹریک سوٹ پہنے ہوائی اڈے پر آرہے تھے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ کے عہدیدار کے مطابق وہ ضلع راولپنڈی کے مستقل رہائشی تھے اور کوئٹہ کے علاقے میں جہاں کچھ اپنے انتظامات میں رہ رہیتھے ۔
دوسری جانب منگچر زرد عبداللہ کے ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق آج الصبح زرد عبداللہ کے مقام پر ڈیم کے ایریا میں سعد اللہ ولد خان محمد لانگو سکنہ زرد عبداللہ منگچر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
حملے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
دریں اثناآج صبح حب میں ناکہ پل کے مقام پر لوکل کوسٹر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں زخمی بہب بھائی بتائے جاتے ہیں۔
زخمی 8 سالہ بچی اریبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ بڑا بھائی 15 سالہ اسد کوزخمی حالت میں کراچی ریفرکردیاگیا۔
دونوں کا تعلق رئیس گوٹھ سے بتایا جارہا ہے۔