مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بسوں کے ذریعے تیل کی ترسیل پر پابندی عائد

0
209

بلوچستان کے مکران ڈویژن میں کوسٹل ہائی وے پولیس نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بسوں کے ذریعے تیل کی ترسیل پر پابندی عائد کرنے کا دعویی کیا ہے۔

اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوسٹل ہائی وے کی جانب سے ضلع گوادر کے تمام ٹرانسپورٹ برادری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے بس، ٹرانسپورٹ مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت بلوچستان کے احکامات کے تحت کوسٹل ہائی وے پولیس نے کوسٹل ہائی وے کی حفاظتی انتظامات کا چارج سنبھال کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کے علم میں آیا ہے کہ زیادہ تر مسافر بسوں اور گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ڈیزل اور پیٹرول لا دا جاتا ہے جو کہ سراسر غیر قانونی اور حکومت کے پالیسیوں کے خلاف ہے۔ اور انسانی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔نوٹس میں مذید کہا گیا ہے گزشتہ ہفتے سر بندر اور بیر ونک تربت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا تذکرہ مناسب رہے گا جس میں ڈیزل سے لدی گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا جسکی کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضیاع ہوئیں اور کئی خاندان سوگوار ہو گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آج سے تمام بس ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس غیر قانونی ڈیزل / پیٹرول کی اسمگلنگ کو اپنے بسوں سے روکیں تا کہ عام لوگوں کی جانوں کے ضیاع جیسے بڑے واقعے سے بچا جا سکے، بصورت دیگر بس اٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here