Home پاکستان پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

0
135

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور ان کے اہلخانہ کو ڈرانے دھمکانے کے الزام میں لاہور سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسارمیں درج ایف آئی آر کے متن مطابق مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے 24 جنوری کو اپنے ملازم کے ہمراہ ٹی وی پرنشر کیا گیا فواد چوہدری کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ’الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جاتا ہے کہ محسن نقوی کو چیف منسٹر لگایا جائے اور الیکشن کمیشن دستخط کر دیتا ہے‘۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آپ لوگوں کا پیچھا ہم اس وقت تک کریں گے جب تک ہم آپ کو قرار واقعی سزا نہ دے دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’ہم الیکشن کمیشن کے ممبران کو ان کے خاندان کو اور جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ساتھ ذیاتیوں کا سلسلہ ہوا تو ان ذیاتیوں کاسلسلہ آپ کو واپس پے کرنا ہو گا‘

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مقدمہ کی درخواست میں کہا ہے کہ ’فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور ان کے اہل خانہ کو ڈرایا او دھمکایا ہے اور اس سے ان کی زندگیوں کو مسلسل خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔‘

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

انٹرویو میں فواد چوہدری نے نگران وزیر اعلی پنجاب اور ان کی آئینی حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ہے،عوام اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور آئندہ انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جو سنگین جرم ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے ان الزامات سے ملک میں امن کو خراب اور پامال کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے ان الزامات کے تحت الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کی توہین کی ہے، اس لیے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here