مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پرفائرنگ، 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلکارسمیت 2 افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں ولی خان بائی پاس پر نا معلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی گاڑی پر فائرنگ کی حس کے نتیجے میں محمد اکبر نامی لیویز اہلکارہلاک جبکہ لیویز تھانہ ولی خان کے نائب رسالدار ظاہر کرد زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment