نصیر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،پنجگور وتمپ سے 2لاشیں برآمد

0
116

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پنجگور اورتمپ سے 2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

نصیر آبادمیں پولیس تھانہ خان کوٹ کے حدود میرواہ ڈپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دلاور ولد نور محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔

دریں اثناپنجگور سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کرکے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی شناخت خلیل احمد ولد علی احمد سکنہ تارآفس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا، تاہم موت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کچھ کہا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نہنگ ندی رئیس آباد میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

جس کی شناخت شاہی ولد محراب سکنہ کلاہو تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی تھاجو نہنگ ندی میں گرکر ہلاک ہواہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here