کولواہ آپریشن جاری: زیر حراست دو بلوچ شہید،خواتین بدرنگ آرمی کیمپ منتقل

0
733

پاکستانی فوج کے زیر حراست دو بلوچ فرزند شہید، زیر حراست خواتین وبچے بدرنگ فوجی کیمپ منتقل۔
کولواہ کے بیشتر علاقے محاصرے میں آپریشن شدت کے ساتھ جاری

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے زیر حراست دو بلوچ فرزندوں کو قتل کر کے انکی لاشوں کو مادگے کور(ندی) میں پھینک دیا ہے۔

دونوں شہید بلوچ فرزندوں کی شناخت شوکت ولد طلاؤ، اور نور جان ولد بشیر کے ناموں سے ہوئے۔مقامی ذرائع کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاشوں پر سخت ترین تشدد کے نشانات ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کولواہ و گرد نواع کے علاقوں میں پاکستانی فوج کا سخت آپریشن جاری ہے۔

ضلع کیچ سے کولواہ کی جانب آنے والے راستوں کو سیل کرنے کے ساتھ ضلع آواران سے کولواہ جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کے ساتھ انکو بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شاپکول،کڈ ہوٹل، جت،بلور،سگک،شندی،پارگ،ڈل بازار،بند ملک سمیت کئی علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج نے آبادیوں کو محصور کر رکھا ہے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تمام افراد کی کوائف بھی جمع کر رہے ہیں،

تازہ اطلاعات کے مطابق کئی افراد کو آج بھی حراست میں لیا گیا ہے تاہم مواصلاتی نظام میں خلل اور جاری آپریشن کی وجہ سے تاحال مکمل ناموں اور دیگر نقصانات تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

ادھر بدرنگ سے مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ گزشتہ روز فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے خواتین و بچوں کو بدرنگ آرمی کیمپ منتقل کیا گیا ہے اور انکی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان میں اپنی فوجوں کی تعداد کو کافی حد تک بڑھا دیا ہے اور آپریشنز میں تیزی کے ساتھ زیر حراست بلوچوں کے قتل میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here